میر حاصل خان بزنجو جمہوریت پسند سیاست دان تھے ، صادق سنجرانی

انتقال سے ملک ایک دور اندیشن سیاسی رہنما سے محروم ہو گئی سینیٹ میں میر حاصل خان بزنجو کی کمی کو شدت سے محسوس کیا جائے گا، چیئرمین سینٹ

منگل 8 ستمبر 2020 21:42

میر حاصل خان بزنجو جمہوریت پسند سیاست دان تھے ، صادق سنجرانی
خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2020ء) چیئرمین سینٹ میر محمد صادق سنجرانی نے کہاہے کہ میر حاصل خان بزنجو جمہوریت پسند سیاست دان ان کے انتقال سے ملک ایک دور اندیشن سیاسی رہنما سے محروم ہو گئی سینیٹ میں میر حاصل خان بزنجو کی کمی کو شدت سے محسوس کیا جائے گا ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز نال میں نیشنل پارٹی کے رہنماء وسینیٹر میر حاصل بزنجو کی انتقال پر تعزیت کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

منگل کے روز چیئرمین سینٹ میر صادق سنجرانی ،سینیٹرمشاہد حسین سید،سینیٹرجاوید عباسی ،سینیٹرمنظوراحمدکاکڑ،،ڈائریکٹر پروٹوکول سینٹ سیکرٹریٹ میر حمودالرحمن مینگل ،جھالاوان عوامی پینل کے سینئر رہنما میر محمد اقبال رئیسانی مرحوم کے فرزند نے میر حاصل بزنجو کے صاحبزادے میر شاہ وش بزنجو،سردار محمد اسلم بزنجو میر بیزن بزنجو ،سینیٹرمیر طاہر زبزنجوسے تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

بزنجو ہائوس نال میں مرحوم سینیٹر میر حاصل خان کے انتقال پر تعزیت کیلئے نال پہنچے جہاں پر چیئرمین سینٹ سینیٹر میر حاصل خان کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے میر محمدصادق سنجرانی نے کہاکہ میر حاصل خان بزنجو جمہوریت پسند سیاست دان تھے ان کے انتقال سے ملک ایک دور اندیشن سیاسی رہنما سے محروم ہوگئی سینیٹ میں میر حاصل خان بزنجو کی کمی کو شدت سے محسوس کیا جائے گا ۔فاتحہ خوانی کے بعد چیئرمین سینیٹر میر صادق سنجرانی ودیگر میر غوث بزنجو مزار پر حاضری دی بعد ازاں انہوں نے میر غوث بخش بزنجو لائبریری کا دورہ کیا۔