امریکی ڈالر کا پاکستانی روپے پر دباو،ْ پھر بڑھ گیا جس کے نتیجے میںڈالر 166.80روپے کی سطح پر پہنچ گیا

منگل 8 ستمبر 2020 23:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2020ء) مقامی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کا پاکستانی روپے پر دباو،ْ پھر بڑھ گیا جس کے نتیجے میںڈالر 166.80روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں52پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید165.80روپے سے بڑھ کر166.32 اور قیمت فروخت166روپے سے بڑھ کر166.52روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت خرید40پیسے کے اضافے سی166روپے سے بڑھ کر166.40روپے اور قیمت فروخت50پیسے کے اضافے سی166.30روپے سے بڑھ کر166.80روپے ہوگئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید195روپے اور قیمت فروخت197روپے مستحکم رہی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید2روپے کی کمی سی218روپے سے گھٹ کر216روپے اور قیمت فروخت220روپے سے گھٹ کر218روپے ہوگئی ۔