پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں50ارب16کروڑ37لاکھ روپے کی کمی

منگل 8 ستمبر 2020 23:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2020ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںمنگل کو اتار چڑھاو،ْ کے بعد مندی کا رجحان غالب آگیا جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس310.56پوائنٹس کی کمی سے 42ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 41985پوائنٹس کی سطح پرآگیاجب کہ67.98فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں50ارب16کروڑ37لاکھ روپے کی کمی ہوئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیرکی نسبت 18.08فیصد کم رہا ۔

گزشتہ روزکاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز خریداری میں دلچسپی کے باعث تیزی رہی جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 42529پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاںمنافع حصول کی عرض سے سرمایہ کاروں نے شیئرز فروخت کرنے شروع کردئے جس کے باعث مندی چھاگئی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس310.56پوائنٹس کی کمی سی41985.19پوائنٹس کی سطح پربند ہوا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 159.08پوائنٹس کی کمی سی17839.64پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 166.52پوائنٹس کی کمی سی29796.30پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز431کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں120کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 293میں کمی اور18میں استحکام رہا۔مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت بھی گھٹ کر78کھرب 59ارب72کروڑ64لاکھ روپے ہوگئی۔حصص کی قیمتوں میں اتار چڑھاو،ْ کے لحاظ سے رفحان میظ250روپے کے اضافے سی8550روپے اورجوبلی انشورنس32.18روپی کے اضافی473.58روپے ہوگئی جب کہ کولگیٹ پامولو145.43روپے اورآئی لینڈ ٹیکسٹائیل65.29روپے کی کمی سی باالترتیب 3454.54روپے اور962.21 روپے ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :