تاجر برادری جب تک آپس میں متحد نہیں ہوگی انکے جائز مسائل حل نہیں ہوسکتے ، حاجی جاوید میمن

منگل 8 ستمبر 2020 23:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2020ء) سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی جاوید میمن نے کہا ہے کہ تاجر برادری جب تک آپس میں متحد نہیں ہوگی انکے جائز مسائل حل نہیں ہوسکتے ، تاجربرادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی حیثیت رکھتی ہے لیکن افسوس حکومت وقت تاجر برادری کے درپیش مسائل حل کرنے کے بجائے ان میں مزید اضافہ کر کے انکا معاشی قتل کرنا چاہتی ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے سکھر اسمال ٹریڈرز نے ہمیشہ تاجر برادری کے جائز حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے اور ہمیشہ تاجروں کی فلاح و بہبود کیلئے کوشش کرتی رہے گی انجمن تاجران پرانہ سکھر کا قیام پرانہ سکھر کے تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے خوش آئند اقدام ہے نومنتخب عہدے دار اپنے تاجر بھائیوں کی فلاح بہبود کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا کر خدمت کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز انجمن تاجران پرانہ سکھر کے نومنتخب عہدے داروں کی حلف برادری تقریب سے خطاب کے دوران کیا ، تقریب میں سکھر اسمال ٹریڈرز کے دیگر رہنمائوں حاجی محمد شریف ڈاڈا ، غلام شبیر بھٹو ، منیر میمن، شکیل صدیقی ، آصف ظہیر بھٹی ، محمد رضوان قادری و دیگر تاجر رہنمائوں نے شرکت کی تقریب میں حاجی جاوید میمن نے انجمن تاجران پرانہ سکھر کے نومنتخب عہدے داروں ، صدر راشد خان ، سنیئر نائب صدر محمد عاشق آرائیں ، نائب صدر عبدالجبار ، جنرل سیکریٹری نعمان بیگ مغل سمیت دیگر عہدے داروں عابد بیگ مغل ، وقاص آرائیں ، عمیر شاہ م شکیل شیخ ، جنید قریشی و دیگر سے انکے عہدوں کا حلف لیا اور امید ظاہر کی کہ وہ انجمن تاجران پرانہ سکھر میں شامل تاجروں کے حقوق کیلئے کوشش کرینگے قبل ازیں حلف برادری انجمن تاجران پرانہ سکھر کی جانب سے تقریب مٰیں شریک سکھر اسمال ٹریڈر ز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن اور دیگر رہنمائوں کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :