Live Updates

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس سے اعجازاحمدچوہدری کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

منگل 8 ستمبر 2020 21:35

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2020ء) ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس سے پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری کی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری کی صدارت میںپارٹی سیکرٹریٹ میں این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں سیالکوٹ ڈسٹرکٹ ، تحصیل ، سٹی ، میونسپل اور ٹائون کمیٹی کے صدور اور گورننگ باڈی کے اراکین نے شرکت کی، اعجازاحمدچوہدری، علی امتیاز وڑائچ اور چوہدری ادریس احمدچیمہ ایڈووکیٹ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف بھرپور حصہ لے گی، این اے 75 میں پی ٹی آئی کی جیت یقینی ہے ، عہدیداران اور کارکنان ضمنی الیکشن کی بھرپورتیاری کریں، تنظیم کی طاقت سے این اے 75 میں ن لیگ کو عبرتناک شکست دیںگے، ن لیگ نے اپنے دورِحکومت میں عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے لوٹ مار پر توجہ رکھی، تحریک انصاف کی حکومت عوام کے مسائل حل ہونے تک چین سے نہیں بیٹھے گی، اجلاس سے علی امتیاز وڑائچ، ادریس چیمہ ، افتخار ساہی ، شاہنوازچیمہ، حاجی امان اللہ ، قاری ذوالفقار علی سیالوی، ذکاء اللہ کھارا نے خطاب دیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات