جولائی 2020ء کے دوران تعمیراتی اور کان کنی کی مشینری کی درآمد میں 29.7 فیصد کمی

بدھ 9 ستمبر 2020 09:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2020ء) جولائی 2020ء کے دوران تعمیراتی اور کان کنی کی مشینری کی درآمد میں 29.7 فیصد کمی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس ) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2020ء میں درآمدات کا حجم 9.8 ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ جولائی 2019ء کے دوران تعمیراتی و کان کنی کی مشینری کی درآمدات کا حجم 13.95 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح جولائی 2019ء کے مقابلہ میں جولائی 2020ء کے دوران تعمیراتی و کان کنی کی میشنری کی قومی درآمدات میں 4.15 ملین ڈالر یعنی 29.7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :