بن لادن کے ٹھکانے سے ملنے والے سامان میں فحش ویڈیوزکی موجودگی کا انکشاف

یہ ویڈیوز القاعدہ کمانڈروں اور بن لادن کے درمیان خط کتابت کے دوران انہیں بھیجی گئی تھیں،سی آئی اے

بدھ 9 ستمبر 2020 14:33

بن لادن کے ٹھکانے سے ملنے والے سامان میں فحش ویڈیوزکی موجودگی کا انکشاف
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2020ء) القاعدہ کے بانی سربراہ اسامہ بن لادن کے ایبٹ آباد میں واقع مبینہ ٹھکانے سے ملنے والے دیگر اہم مواد اور دستاویزات میں فحش مواد پر مبنی فلموں کی موجودگی کا بھی انکشاف ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کو بن لادن کے ٹھکانے سے ملنے والے قیمتی معلوماتی ذخیرے سے دیگر سامان کے ساتھ فحش مواد پر مبنی ویڈیوز بھی ملی تھیں۔

یہ ویڈیوز القاعدہ کمانڈروں اور اسامہ بن لادن کے درمیان ہونے والی خط کتابت کے دوران انہیں بھیجی گئی تھیں۔ سنہ 2011 کوجب امریکی فوج نے بن لادن کے ٹھکانے پر حملہ کر کے اسے قتل کر دیا تو وہاں سے بڑی مقدار میں دستاویزات حاصل کیں تو ان میں قابل اعتراض مواد بھی موجود تھا۔

(جاری ہے)

امریکی حکام کا کہنا تھا کہ انہیں بن لادن کے ٹھکانے سے ایسی سی ڈیز ملیں جن میں فحش مواد موجود ہے۔

یہ فحش مواد آنے والے دنوں میں نیشنل جیو گرافک کے حوالے جائے گا۔توقع ہے کہ امریکی صحافی جلد ہی امریکی نیوی سیلز کے ہاتھ لگنے والے بن لادن اور القاعدہ کے حساس ریکارڈ کی تفصیلات شایع کریں گے۔امریکی حکام کا کہنا تھا کہ انہیں بن لادن کے ٹھکانے ایسا مواد بھی ملا تھا جس میں القاعدہ کی طرف سے 11 ستمبر2001 کو امریکا پرالقاعدہ کیحملوں کی منصوبہ بندی کا بھی پتا چلتا ہے۔