Live Updates

مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں قابل مذمت ہیں، شبلی فراز

حکومت پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھاری ظلم و بربریت و انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کو عالمی سطح پر بھر پور انداز میں اجاگر کیا ہے، عالمی برادری کی خاموشی کہتی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کے مظالم کے خلاف جو بھی آواز بلند کرنی ہے وہ ہم ہی کریں گے،ریاستی اخبارات علاقائی مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ مسئلہ کشمیر کو ابلاغی محاذ پر بھرپور طریقے سے اجاگر کر رہے ہیں ان کو درپیش مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، تقریب سے خطاب

بدھ 9 ستمبر 2020 19:25

مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں قابل مذمت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں قابل مذمت ہیں، حکومت پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھاری ظلم و بربریت و انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کو عالمی سطح پر بھر پور انداز میں اجاگر کیا ہے،عالمی برادری کی خاموشی کہتی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کے مظالم کے خلاف جو بھی آواز بلند کرنی ہے وہ ہم ہی کریں گے،ریاستی اخبارات علاقائی مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ مسئلہ کشمیر کو ابلاغی محاذ پر بھرپور طریقے سے اجاگر کر رہے ہیں ان کو درپیش مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بد ھ کو نیشنل پر یس کلب اسلام آ باد میں آ ل کشمیر نیوز پیپر ز سوسائٹی کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ نومنتخب عہدیداران میں صدر سردار زاہد تبسم،سینئر نائب صدر چوہدری خالد محمود، نائب صدر جاوید چوہدری، جنر ل سیکرٹری راجہ امجد حسین، سیکرٹری مالیات جاوید اقبال، سیکرٹری اطلاعات نثار کیانی، ڈپٹی سیکرٹری راجہ سہراب، ایگزیکٹو ممبران شیرباز منیر چوہدری، خواجہ سرفراز، ملک عامر، نوید شہزاد، تنویر تنولی شامل ہیں۔

تقریب سے ڈائریکٹر جنرل اطلاعا ت آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ اظہر اقبال، سابق وزیر اطلاعات و مرکزی رہنما پی ٹی آئی آزاد کشمیر ماجد خان، پی ایف یو جے کے سابق صدر افضل بٹ، اخبار فروش یونین کے تاحیات سیکرٹری ٹکا خان، سیکرٹری پریس کلب انور رضا نے خطاب کیا جبکہ بشیر گورسی، امجد چوہدری، مرتضی درانی، راجہ کفیل، خواجہ متین،سردار شوکت محمود، اعجاز عباسی، واجد بٹ، سردار ذوالفقار، ابرا ر حیدر، دلپزیر عباسی، اسحاق نقوی، ظہیر جگوال، نعیم حیات پی ٹی آئی رہنما راجہ وقاص نسیم ، سمیت صحافیوں،سیاسی و سماجی شخصیا ت کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ کشمیری اخبارات نے تحریک آزادی کشمیر میں اپنا نمایاں کردار ادا کیا ہے، ریاستی اخبارات نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم ستم کے خلاف موقف کو واضح انداز سے پوری دنیا میں پہنچا یا ہے۔انہوں نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباددیتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ کشمیری اخبارات کے مسائل اولین ترجیحات میں حل کریں گے۔

وفاقی وزیر نے سینئر صحافی اعجاز عباسی کے ساتھ پی آئی ڈی اسلام آباد میں پیش آنے والے واقع کے بارے میں کہا کہ اعجاز عباسی کے ساتھ ہونے والے واقع کا ازالہ کیا جائے ابھی معلوم ہو ا ہے کہ چند معاملات ابھی التوا کا شکار ہیں کوشش کر وں گا کہ جلد حل ہو جائیں۔صدر اے کے این ایس سردار زاہد تبسم نے کہا کہ کشمیر اخبارات نے تحریک آزادی کو پوری دنیا میں اجاگر کیا اور بھارت کا نام نہاد جمہوری چہرہ پوری دنیا میں بے نقاب کر تے رہیں گے۔

حکومت پاکستان سے کسی بھی قسم کا مطالبہ نہیں کیا۔ امید ہے کہ حکومت پاکستان کشمیر اخبارات کے لئے اپنا بہتر کردار ادا کر تی رہے گی۔ ڈائریکٹر جنرل اطلاعا ت آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ اظہر اقبال نے اے کے این ایس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوے امید ظاہر کی کہ تنظیم حسب سابق کارکنان اور اداروں کی مضبوطی کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ ریاستی اخبارات کیلئے دامے دھرمے سخنے آزاد حکومت حاضر ہے۔ ریاستی اخبارات کیلئے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات