Live Updates

چیف وہپ پنجاب اسمبلی سید عباس علی شاہ کی والدہ انتقال کر گئیں، وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا اظہار تعزیت

بدھ 9 ستمبر 2020 20:37

چیف وہپ پنجاب اسمبلی سید عباس علی شاہ کی والدہ انتقال کر گئیں، وزیراعلیٰ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2020ء) پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے چیف وہپ رکن پنجاب اسمبلی سید عباس علی شاہ کی والدہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے سید عباس علی شاہ کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب اور سینئر وزیر نے سید عباس علی شاہ اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدہ سے جدائی کا غم الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔

ماں جیسی ہستی کا بچھڑ جانا بڑے سانحہ سے کم نہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آپ کی والدہ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے، آپ کو اور دیگر اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات