ساہیوال ،میٹرنٹی ہسپتال سے دو یوم کی بچی کا اغواء

بدھ 9 ستمبر 2020 23:17

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2020ء) میٹر نٹی ہسپتال ساہیوال سے دو یوم کی بچی کو اغوا کر لیا گیا ۔مقدمہ درج۔ملزمہ گرفتار نہیں ہو سکی۔واقعات کے مطابق چک 99۔نائن۔ایل کے غوث علی کی بیوی ثناء نے دو یوم قبل سول ہسپتال ساہیوال گائنی وارڈ میں ایک بچی کو جنم دیا ۔

(جاری ہے)

بچی کو دو یوم بعد چلڈرن وارڈ ساہیوال کے ڈاکٹر کو دکھا نے کی ہدایت کی گئی توغوث علی کی بھاوجہ جب چلڈ ر ن و ارڈ گئی تو اسے ایک نا معلوم عورت دھوکہ سے ضلعی ہسپتال سے میٹرنٹی ہسپتال لے آئی اور پر چی بنانے کے بہانے بچی کو لیکرغائب ہو گئی ۔جس پر پولیس تھانہ سٹی نے بچی کے باپ غوث علی کی رپورٹ پر بچی کے اغوا کا مقدمہ363ت پ درج کر لیا ۔ابھی تک بچی بر آمد نہیں ہو سکی اور نہ ہی ملزمہ گرفتار ہو سکی ہے۔