بن لادن کے ٹھکانے سے ’’فحش ویڈیوز'‘‘ملیں، امریکی حکام کا دعویٰ

بدھ 9 ستمبر 2020 22:03

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2020ء) القاعدہ کے بانی سربراہ اسامہ بن لادن کے پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں واقع مبینہ ٹھکانے سے ملنے والے دیگر اہم مواد اور دستاویزات میں فحش مواد پر مبنی فلموں کی موجودگی کا بھی انکشاف ہوا ہے۔خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق امریکی خفیہ ادارے 'سی آئی ای' کو بن لادن کے ٹھکانے سے ملنے والے قیمتی معلوماتی ذخیرے سے دیگر سامان کے ساتھ فحش مواد پر مبنی ویڈیوز بھی ملی تھیں۔

(جاری ہے)

یہ ویڈیوز القاعدہ کمانڈروں اور اسامہ بن لادن کے درمیان ہونے والی خط کتابت کے دوران انہیں بھیجی گئی تھیں۔امریکی حکام نے دعویٰ کیا کہ انہیں بن لادن کے ٹھکانے سے ایسی سی ڈیز ملیں جن میں فحش مواد موجود ہے۔ یہ فحش مواد آنے والے دنوں میں نیشنل جیو گرافک کے حوالے جائے گا۔توقع ہے کہ امریکی صحافی جلد ہی امریکی نیوی سیلز کے ہاتھ لگنے والے بن لادن اور القاعدہ کے حساس ریکارڈ کی تفصیلات شائع کریں گے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ انہیں بن لادن کے ٹھکانے ایسا مواد بھی ملا تھا جس میں القاعدہ کی طرف سے 11 ستمبر2001ئ کو امریکا پرالقاعدہ کے حملوں کی منصوبہ بندی کا بھی پتا چلتا ہے۔