کشمیر کمیٹی تھنک ٹینکس اور دیگر اداروں کو انگیج کررہی ہے، شہریار آفریدی

پاکستانی نوجوان بھی کشمیریوں کی آواز بنیں اور ڈیجیٹل دور میں سوشل میڈیا پر کشمیر کیلئے آواز بلند کریں، وفاقی وزیر

بدھ 9 ستمبر 2020 23:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر امور کشمیر شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ کشمیر کمیٹی تھنک ٹینکس اور دیگر اداروں کو انگیج کررہی ہے۔ اپنے بیان میں شہریار آفریدی نے کہاکہ کوشش ہے دلیل اور منطق کے ذریعے دنیا کو کشمیر ایشو پر ایجوکیٹ کیا جاسکے۔ انہوںنے کہاکہ نام نہاد سیکولر انڈیا کا اصل چہرہ کشمیر میں بھارتی فوج کے انسانیت سوز مظالم سے بے نقاب ہوچکا ہے ،دنیا اب اپنی مجرمانہ خاموشی کو توڑے۔

شہریار خان آفریدی نے کہاکہ کشمیر کے نوجوان آزادی کی تحریک آزادی کا ہراول دستہ ہیں،پاکستانی نوجوان بھی کشمیریوں کی آواز بنیں اور ڈیجیٹل دور میں سوشل میڈیا پر کشمیر کیلئے آواز بلند کریں،بلا غرز بنیں، ٹوئٹر فیس بک انسٹاگرام و دیگر ایپلی کیشن پر کشمیر کے ترجمان بنیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ماہ محرم ہمیں آل محمد کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،کشمیری بھی سرفروشی کی نئی داستان رقم کررہے ہیں۔

شہر یار آفریدی نے کہاکہ دنیا اپنی خاموشی توڑے اور سسکتی انسانیت کو بھارتی جبر سے آزاد کروانے میں کردار ادا کرے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی یوتھ بڑی ڈاینامک ہے،نوجوان کشمیری بیانیے کا ہراول دستہ بنیں، کشمیر کمیٹی ہر فورم پر کشمیر کا مسئلہ اٹھانے کیلئے متحرک ہے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر کمیٹی کووڈ 19 کے باعث بیرون ممالک وفود نہیں بھیج سکی مگر ہم نے دنیا کے 22 نمایاں فورمز پر آواز اٹھانے کیلئے حکمت عملی مرتب کررکھی ہے، جیسے ہی حالات بہتر ہونگے وفود دنیا بھر میں بھیجے جائیں گے۔