جیکب آباد، محکمہ خوراک کی کارروائی،کئی ہوٹلز اور ریسٹورنٹس پر چھاپے،جرمانے عائد

جمعرات 10 ستمبر 2020 16:58

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2020ء) جیکب آباد میں محکمہ خوراک کی کارروائی،کئی ہوٹلز اور ریسٹورنٹس پر چھاپے،جرمانے بھی عائد کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں محکمہ خوراک کے افسران، اسسٹنٹ کمشنر ناصر عباسی،مختیار کار غلام عباس سدھایو کی سربراہی میں بیکری،اور ہوٹل کی صفائی اور اشیاء کی معیار چیک کرنے کے لیے شھر بھر کے دکانوں پر چھاپے مارے گئے۔ایک ہوٹل اور دودھ کی شاپ پر صفائی تسلی بخش نہ ہونے پر جرمانہ عائد کیا اور مستقبل میں عوام کو صاف اور معیاری اشیاء فروخت کرنے کے احکامات بھی دیئے،محکمہ خوراک اور ضلعہ انتظامیہ کی کارروائیوں کا سن کر کئی دکاندار دکانیں بند کر کے بھاگ گئے۔

متعلقہ عنوان :