ڈیرہ شہر سڑکوں پر کھڑی گاڑیوں سے سڑکیں تنگ، حادثات روزانہ کا معمول بن گئے

جمعرات 10 ستمبر 2020 16:58

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2020ء) ڈیرہ شہر سڑکوں پر کھڑی گاڑیوں سے سڑکیں تنگ حادثات روزانہ کا معمول بن گئے شہریوں نے ڈی پی او ڈیرہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر کے سرکلرروڈ سمیت دیگر علاقوں کی سڑکوں پر گاڑیاں کھڑی کرکے بااثر افراد خرید و فروخت شروع کر دیتے ہیں جس کیوجہ سے سڑکوں پر سے گزرنے والی گاڑیوں رکشوں ، موٹر سائیکلوں اور ایمبولنسسز وغیرہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب کہ دوسری جانب حادثات کا ہونا بھی روزانہ کا معمول بنتا جارہاہے ، جس کی وجہ سے قیمتی جانیں حادثات کا شکار ہو جاتی ہیں۔

شہریوںنے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ ، ڈی پی او ڈیرہ ، ڈی ایس پی ٹریفک سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑکوں پر لاوارث گاڑیاں چھوڑ کر جانے والے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ سڑکوں پر گزرنے والے شہری مشکلات سے چھٹکارہ حاصل کرسکیں اور سڑکیں کشادہ ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :