ڈیرہ اسماعیل خان،خواتین کے تنازع پر35 سالہ نوجوان قتل

جمعرات 10 ستمبر 2020 16:58

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2020ء) خواتین کے تنازع پر قتل کی سنگین واردات ،پنیالہ کے گائوں شاہ حسن خیل میں خواتین کے تنازع پر مسلح ملزمان نے 35 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ،ملزمان موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے،مقتول کے باپ کی رپورٹ پر چار ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیاگیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق پنیالہ کے گائوں شاہ حسن خیل میں مسلح ملزمان نے خواتین کے تنازع پر 35 سالہ گل اسلم ولد حضرت علی قوم قطب خیل سکنہ کٹہ خیل کو اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد کردی گئی۔پولیس نے مقتول کے باپ کی رپورٹ پر چار ملزمان انعام اللہ ولد مثل خان قوم دلت خیل سکنہ کٹہ خیل ،امان اللہ ولد مثل خان ،کلیم اللہ ولد مثل خان اور احمد خان عرف روڑا ولد سید خان ساکنان شاہ حسن خیل کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ،مقتول کے باپ کے مطابق اس کے بیٹے کو ملزمان امان اللہ ،کلیم اللہ اور احمد خان کی ایماء پر انعام اللہ نے قتل کیاگیا ہے ۔

وجہ عداوت خواتین کا تنازع بیان کیاگیا ،پولیس نے واقعہ کی مذید چھان بین شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :