ڈیرہ اسماعیل خان،نوبیاہتادلہن سسرالیوں کو لوٹ کر فرار ہوگئی،دلہن اور دیگر ساتھیوں کے خلاف دھوکہ دہی اور فراڈ کامقدمہ درج

جمعرات 10 ستمبر 2020 16:58

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2020ء) نوبیاہتادلہن سسرالیوں کو لوٹ کر فرار ہوگئی ،دلہن اور دیگر ساتھیوں کے خلاف دھوکہ دہی اور فراڈ کامقدمہ درج کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل کلاچی کے علاقہ لونی کے رہائشی نورمحمد ولد جان محمد قوم لوہار نے تھانہ کلاچی میں رپورٹ درج کرائی کہ ملزمان حزب اللہ ولد ارونگزیب ،کریم بخش عرف کالا ولد اللہ بخش ساکنان کلاچی ،محمد اقبال ولد حسین بخش سکنہ پہاڑپور ،مجاہد ولد میر بخش سکنہ ضلع بھکر نے دھوکہ دہی اور فراڈ سے میرا نکاح مسماة(گ بی بی ) دختر محمد اقبال سکنہ پہاڑپور کے ساتھ کرایا بعدازاں اس کی بیوی گھر سے ضروری سامان وزیورات لوٹ کرملزمان بالا کے ساتھ بھاگ گئی۔

پولیس نے متاثرہ شوہر کی رپورٹ پر اس کی بیوی اور سسر سمیت پانچ افراد کے خلاف دھوکہ دہی اور فراڈ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :