کبیروالا،سیکرٹری ہیلتھ ساؤتھ پنجاب پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ

جمعرات 10 ستمبر 2020 16:58

کبیروالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2020ء) سیکرٹری ہیلتھ ساؤتھ پنجاب پرائمری اینڈ سیکنڈری ھیلتھ اجمل بھٹی صاحب نے اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات اور ایمرجنسی میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اے۔ڈی۔سی(ر) ایم۔اکرام ملک اور سی۔ای۔او ہیلتھ ڈاکڑر ماریہ ممتاز بھی اس موقع پر ان نے ہمراہ تھیں۔

دورہ کے دوران ایم۔

(جاری ہے)

ایس ڈاکٹر عبدلمجید بھٹی نے سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب کو ہسپتال کے تمام شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کرایا۔ سیکرٹری ہیلتھ نیمریضوں سے ہسپتال میں دی جانے والی سہولیات بارے بھی دریافت کیا جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔سیکرٹری ہیلتھ ٹراما سنٹر کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور ہدایات جاری کیں کہ ٹراما سینڑکے آ پریشن تھیٹر کوجلدازجلد فنکشنل کیا جائے۔ بعد ازاں انہوں نے سی ای او ہیلتھ دفتر میں محکمہ کے افسران سے میٹنگ کی۔

متعلقہ عنوان :