شانگلہ ،گاڑیوں کی چوری میں ملوث ملزمان گرفتار

جمعرات 10 ستمبر 2020 23:14

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 ستمبر2020ء) شانگلہ انوسٹی گیشن پولیس کے ایس پی مزمل شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑیوں کی چوری میں ملوث ملزمان گرفتار کرلیا گیا جن سے چوری شدہ گاڑیاں برآمد کردی گئی ،کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے ۔مقدمات میں تفشیش میرٹ اور بلاتفریق ہوگی ۔شانگلہ انوسٹی گیشن پولیس جدید ٹیکنالوجی کا ستعمال کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں 99فیصد گرفتاریاں ہوچکی ہیں جو باعث فخر ہے ۔

ان خیالات کا اظہار ایس پی انوسٹی کیشن شانگلہ مزمل شاہ نے جمعرات کو تھانہ الپوری میں انوسٹی گیشن مختلف کاروائیوںکے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی اس موقع پر انوسٹی گیشن انچارج بختی خان، ایس ایچ او تھانہ الپوری محمد عارف ،ایس ایچ او کروڑہ سیراج خان ،ایس ایچ او محمد افسر،ایس ایچ او صادق خان و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ انوسٹی گیشن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اب تک 3012مقدمات میں 3520ملزمان کی گرفتاریاں ہوچکی ہیں ۔

الپوری سرکل کے مختلف تھانوں میں قتل کے 20مقدمات درج ہوئے جسمیں 44ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہیں ۔اسی سرکل میں اقدام قتل کے 19مقدمات میں 65افراد کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے اسمیں 18مقدمات میں الہ اقدام قتل برآمد کیاگیا ہے۔چکیسر میں سرقہ بلجبر کا ایک مقدمہ درج ہوا جسمیں گرفتاری ہوئی ہے۔نقب زئی کے مختلف 7مقدمات میں13ملزمان کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے ان سے پانچ لاکھ اکھتر ہزار ایک سو روپے کی ریکوری کی گئی ۔

سرقہ عام کے جرم میں کل12مقدمات میں 20ملزمان کیخلاف کاروائی میں چوبیس لاکھ اکیاسی ہزار دو سو روپے کی برامدگی ہوکر ان کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔گاڑیوں کی چوری میں گیارہ لاکھ اسی ہزار مالیت کی گاڑیوں چوریوں میں ملوث 4افراد کیخلاف کاروائی ہوئی 2مقدمات درج ہوئے اور ان میں بھی گرفتاریاںہوئی۔اغوائیگی کے 9مقدمات درج کیے گئے جسمیں 28افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہیں۔

نوجوانوں کیلئے ناسور اور مستقبل کے ان معماروں اور اپنے ائیندہ نسل کو بچانے کیلئے شانگلہ پولیس نے ہمیشہ منشیات فروشوں کیخلاف جہاد کیا ہے اور اپنے کام کو بہ خوبی سرانجام دیا ہے۔اسی سرکل میں منشیات کے حوالے سے 283مقدمات درج کیے گئے جسمیں اب تک 291افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کے قبضے سے 30کلو چرس برآمد کیا گیا ہیں۔انھوں نے عوام سے تمام جرائم کے خاتمے بلخصوس منشیات کیخلاف پولیس کے ساتھ تعائون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آئے ہم سب شانگلہ کو منشیات سے پاک ضلع بناکر اپنے مستقبل کے اس نسل کو بچائیں۔۔