ہالی ووڈ فلم ’’دی وار آف گرینڈ پا‘‘9اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

جمعہ 11 ستمبر 2020 12:26

ہالی ووڈ فلم ’’دی وار آف گرینڈ پا‘‘9اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2020ء) سپر اسٹار رابرٹ ڈی نیرو کی ہنستی مسکراتی فیملی فلم ’’دی وار آف گرینڈ پا‘‘9اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔کہانی جنریشن گیپ کے گرد گھومتی ہے۔

(جاری ہے)

کس طرح دادا اور پوتے کے درمیان ذرا ذرا سی باتوں پر چلبلی سی نوک جھوک شروع ہوتی ہے۔ بڑوں اور بچوں کے درمیان فاصلوں کو کم کرتی اس فلم میں رابرٹ ڈی نیرو ہی نہیں اوما تھرومین، کرسٹوفر واکن اور کولن فورڈ بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ فلم9 اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :