باڑہ ملک دین خیل میں سمگلروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکارجاں بحق ،2 زخمی

جمعہ 11 ستمبر 2020 12:43

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2020ء) ضلع خیبرکے علاقہ باڑہ ملک دین خیل اور قمبر خیل کے سنگم پرپولیس اور مسلح سمگلروں کے مابین فائرنگ کاتبادلے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکارجاں بحق جبکہ دوزخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

باڑہ پولیس کے مطابق جمعہ کو باڑہ کے نواحی علاقے میاں گانوں خوڑ میں پولیس پارٹی گشت پرمصروف عمل تھی کہ اس دوران سمگلروں نے انہیں دیکھ کر فائرنگ شروع کردی جس سے ایک پولیس اہلکارجاں بحق جبکہ دوزخمی ہوگئے ، پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی تاہم سمگلرفرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔زخمی اہلکاروں کوفوری طورپرطبی امدادکیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :