برصغیر کی تاریخ میں قائد اعظمؒ سے بڑا کوئی لیڈر پیدا نہیں ہوا‘را وعابد علی واجد

قائد اعظم نے زندگی میں کبھی جھوٹ بولا نہ کسی کے سامنے جھکے اصولوں کے مطابق زندگی بسر کی

جمعہ 11 ستمبر 2020 13:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2020ء) سابقہ آزاد امیدوار پی پی 183 را وعابد علی واجدنے کہاہے کہ برصغیر کی تاریخ میں قائد اعظمؒ سے بڑا کوئی لیڈر پیدا نہیں ہوا،برصغیر کے مسلمانوں کو قائداعظم محمد علی جناحؒ نے آزادی اور علیحدہ وطن دلا کر بہت بڑا احسان کیا،قائد اعظم نے زندگی میں کبھی جھوٹ بولا نہ کسی کے سامنے جھکے اصولوں کے مطابق زندگی بسر کی۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ برصغیر کے مسلمانوں نے قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں وہ شاندار جدوجہد کی جس کی بدولت پاکسان معرض وجود میں آیا آزادی بہت بڑی نعمت ہے اس کی جتنی قدر کی جائے وہ کم ہے۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان کی نوجوان نسل قائداعظم کے سنہری اصول اور ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دنیا کی ترقی یافتہ قوموں کا مقابلہ کر سکتی ہے۔