سرگودھا پولیس کے جوان نے زخمی کو ہسپتال پہنچتے ہوئے علاج معالجہ کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیا

جمعہ 11 ستمبر 2020 13:24

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2020ء) سرگودھا پولیس کے جوان نے زخمی کو ہسپتال پہنچتے ہوئے علاج معالجہ کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیاپولیس کی عوام خدمت میں انوکھی مثال قائم کر دی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا پولیس محافظ اسکواڈ کا اہلکار کانسٹیبل علی احمد گزشتہ رات ڈیوٹی سے واپس گھر جارہا تھا کہ راستہ میں ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان کو شدید زخمی حالت میں زمین پر گرا ہوئے پایا تو محافظ اسکواڈ کے اہلکار نے اپنا موٹر سائیکل روک کر زخمی کو قریبی ہسپتال کر کے اسکے لیے میڈیسن وغیرہ کا انتظام کیا اور صبح ہونے تک اسکا تیمار دار رہا اور جب زخمی نوجوان کو ہوش آیا تو اس سے پوچھ کر ورثاء کو اطلاع کر کے بلوایا تو زخمی موٹر سائیکل سوار نوجوان کو ڈھیروں دعائیں دے کر رخصت کیا اس طرح سرگودھا پولیس محافظ سکوارڈ کے کانسٹیبل علی احمد نے عوام کی پولیس خدمت میں انوکھی مثال قائم کر دی جس کو پولیس حکام نے سراہتے ہوئے زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :