سرگودھا ریجن کے علاقہ راجڑ کے قریب موٹرسائیکل نہر میں گرنے سے ایک شخص جاںبحق ‘ دوسرا زخمی ہوگیا

جمعہ 11 ستمبر 2020 13:24

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2020ء) سرگودھا ریجن کے علاقہ راجڑ کے قریب موٹرسائیکل نہر میں گرنے سے ایک جاںبحق اور دوسرا سوار زخمی ہوگیا جن کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق راجڑ کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل اچانک ٹائرپھٹنے سے بے قابو ہو کر نہرمیں جاگرا جس کے نتیجہ میں تلوکرکا25 سالہ نوجوان ظفرنوید موقع پرجاںبحق اور اسکا کزن بلال شدید زخمی ہو گیا۔دونوں موٹرسائیکل سوار کزن خوشاب سے موٹرساییکل پر گھر تلوکرجارہے تھے کہ حادثہ پیش آیا اور پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد اتفاقہ قرار دے دیا۔

متعلقہ عنوان :