ایبٹ آباد بچائو تحریک کا مطالبات پورے نہ ہونے پر پرسوں احتجاجی دھرنے کا اعلان

جمعہ 11 ستمبر 2020 15:17

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2020ء) ایبٹ آباد بچائو تحریک نے عوامی رابطہ مہم شروع کر دی۔ اس سلسلہ میں تحریک نے ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں بینائی سے محروم ہونے والے افراد کو انصاف نہ ملنے اور شاہراہ ریشم کی تعمیر کا کام شروع نہ کرنے پر 13 ستمبر کو فوارہ چوک میں احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد بچائو تحریک کے رہنمائوں سردار فدا حسین، امجد خان، ایاز خان جدون، اسد جاوید سمیت دیگر نے صوبائی حکومت کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں بینائی سے محروم ہونے والے افراد کو انصاف کی فراہمی سمیت شاہراہ ریشم کی تعمیر کا کام شروع کرنے کیلئے 12 ستمبر تک ڈیڈ لائن دے رکھی ہے، اس دوران ایبٹ آباد بچائو تحریک کے رہنمائوں نے عوامی رابطہ مہم شروع کر دی ہے۔

ایبٹ آباد بچائوتحریک کے قائدین کا کہنا ہے کہ مطالبات پورے نہ ہونے پر 13 ستمبر کو فوارہ چوک ایبٹ آباد میں احتجاجی دھرنا سمیت شاہراہ ریشم کو بلاک کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں پر عائد ہو گی۔