ایکسائز انٹیلی جنس بیورو نے گاڑیوں کے خفیہ خانوں سے منشیات برآمد کر لی، ملزم کو گرفتار

جمعہ 11 ستمبر 2020 15:17

ایکسائز انٹیلی جنس بیورو نے گاڑیوں کے خفیہ خانوں سے منشیات برآمد کر ..
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2020ء) ایکسائز انٹیلی جنس بیورو کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ایکسائز انٹیلی جنس بیورو کے انچارج نسیم خان نے دوران ناکہ بندی گاڑیوں کے خفیہ خانوں سے منشیات برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ایکسائز انٹیلی جنس بیورو کے انچارج نسیم خان ایس آئی نے بمعہ نفری مانگل انٹر چینج پر دوران ناکہ بندی مہران گاڑی نمبری ایل زیڈ پی 7108- روک کر تلاشی لی تو اس کے خفیہ خانوں سے دو کلو گرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کر کے ایک ملزم امیر محمد ولد خان فقیر سکنہ باڑہ خیبر ایجنسی کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت تھانہ مانگل میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالہ کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :