نواحی علاقہ کٹھوال میں گھریلو ناچاقی پر بیوی نے اپنی ماں کی مدد سے شوہر کو قتل کر دیا

جمعہ 11 ستمبر 2020 15:17

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2020ء) ایبٹ آ باد کے نواحی علاقہ کٹھوال میں گھریلو ناچاقی پر بیوی نے اپنی ماں کی مدد سے شوہر کے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا۔ پولیس نے دو خواتین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق کٹھوال میں 25 سالہ وقاص کا چند روز قبل اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا تھا، خاتون نے اپنی والدین کے ہمراہ وقاص کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد وقاص کے گلے میں پھندا ڈال کر ا سے قتل کیا۔ وقوعہ کی طلاع پر نواں شہر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کی۔ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ نواں شہر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔