ہارون آباد‘انچارج پڑولنگ پولیس پوسٹ شہید چوک سب انسپکٹرشوکت علی نے حکومت کے کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت شجر کاری میں حصہ لیا

جمعہ 11 ستمبر 2020 15:26

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2020ء) ایڈیشنل آئی جی پڑولنگ پولیس پنجاب کیپٹن(ر) ظفراقبال اعوان ایس ایس پی پڑولنگ بھاولپور ریجن چوہدری محمد شریف جٹ اور DSP.پڑولنگ بھاولنگر مظہر وٹو کی خصوصی ہدایت پر انچارج پڑولنگ پولیس پوسٹ شہید چوک سب انسپکٹرشوکت علی نے حکومت کے کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت شجر کاری میں حصہ لیا اوراس سلسلہ میں انچارج پوسٹ سب انسپکٹرشوکت علی نے پودے لگائے۔

(جاری ہے)

بعدازاں انہوں نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ پڑولنگ پوسٹ شہید چوک کے زیر اہتمام اس علاقہ میں ایک ہزار پودے لگائیگئے ہیں۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کہ ہم سب کو شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ پڑولنگ پولیس عوام کی حفاظت کے لئے شاہراہوں پر دن رات مستعد ھے

متعلقہ عنوان :