ساہیوال میں موٹر سائیکل اور ٹرک میں تصادم، 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی

جمعہ 11 ستمبر 2020 16:07

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2020ء) ساہیوال میں موٹر سائیکل اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاںبحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ساہیوال نینشل ہائی ویز پر موٹر سائیکل اور ٹرک کے تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاںبحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کرا دیا ہے۔