موٹر وے پر بچوں کے ہمراہ سفر کرنے والی خاتون کی بے حرمتی نہایت قابل مذمت ہے،پی پی رہنماء سید جمیل شاہ بخاری

جمعہ 11 ستمبر 2020 16:09

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار صوبائی اسمبلی پی،پی 276 سید جمیل شاہ بخاری نے ایک بیان میں موٹر وے پر بچوں کے ہمراہ سفر کرنے والی خاتون کی بے حرمتی کو نہایت قابل مذمت، شرمناک اور افسوسناک قرار دیتے بوئے اسے قومی شرمندگی اور قانون کی عمل داری کے پورے نظام کے مفلوج ہونے کا ثبوت قرار دیا ھے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا ھے کہ پنجاب پولیس اور موٹر وے پولیس اسے ٹیسٹ کیس بنائیں اور ڈاکووں کو نہ صرف گرفتارکیا جائے بلکہ ذینب کیس کی طرز پر تحقیق وتفتیش کا معیار ایسا رکھا جائے کہ پراسیکیوشن کے مرحلے پر بھی مجرم پر سزا سے نہ بچ پائیں۔ایسے درندے بالکل بھی کسی رعایت کے مستحق نہیں ھیں۔