مظفرگڑھ،سیوریج کے ناقص انتظام کی وجہ سے شہر کی گلیاں اور سڑکیں گندے پانی سے بھر چکیں

جمعہ 11 ستمبر 2020 16:09

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2020ء) سیوریج کے ناقص انتظام کی وجہ سے شہر کی گلیاں اور سڑکیں گندے پانی سے بھر چکی ھیں۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی قصبے چوک سرور شہید میں شہر کی گلیوں کے ساتھ ساتھ گرلز اسکول کے سامنے بھی سیوریج کے ناقص نظام کے باعث گندے پانی کا جوھڑ بن چکا ھے اور قریبی گلیاں بھی گندی جھیل کے مناظر پیش کرنے لگی ہیں شہریوں کا گھروں سے نکلنا اور آنا جانا بھی محال ھو چکا ھے خورشید،رشید،غلام سرور،یونس اور متعدد دیگر شہریوں نے سیوریج کی ناقص صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ھوئے کہا ھے کہ ڈینگی کا موسم آرھا ھے اور اگر یہی صورتحال رھی تو شہر میں ڈینگی پھیلنے کا شدید خطرہ ھے اس کے علاوہ ٹائفائیڈ اور معدے کے امراض بھی پھیلنے کا شدید خطرہ ھے اور 15 ستمبر سے اسکول کھل گئے تو طالبات کو اسکول جانے میں بھی نہائت دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا انھوں نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ اور اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو سے صورتحال کا فوری نوٹس لے کر اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ھے۔

متعلقہ عنوان :