اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 9 ملزمان گرفتار

جمعہ 11 ستمبر 2020 16:14

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2020ء) اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران مختلف کاروائیوں میں 9 ملزمان گرفتار ، ملزمان سے منشیات ، ناجائز اسلحہ معہ گولیاں برآمد ، مقدمات درج تفصیلات کے مطابق تھانہ حضرو پولیس نے محمد شفیق ولد دوست محمد کالا ملیار ساکن ملک مالا حضرو سے 1180 گرام چرس گردہ ، تھانہ اٹک خورد پولیس نے خالد حسین ولد نذر حسین اعوان ساکن محلہ ٹوٹیاں حاجی شاہ اٹک سے 2500 گرام چرس گردہ اور محمد ماجد ولد محمد صادق اعوان ساکن محلہ شرقی حاجی شاہ اٹک سے 2500 گرام چرس گردہ ، تھانہ بسال پولیس نے محمد طارق ولد فیروز دین راجپوت ساکن محلہ شابانوں والی دومیل جنڈ سے 30 بور پسٹل معہ 4 گولیاں ، تھانہ پنڈی گھیب پولیس نے زیر دفعہ 337FV / 337Lii / 365 / 34 ت پ تھانہ فتح جنگ امیر مختیار ولد لعل خان ساکن جنڈیال فتح جنگ سے دوران تفتیش کلاشنکوف معہ 5 گولیاں ، تھانہ فتح جنگ پولیس نے زیر دفعہ506ii ت پ تھانہ فتح جنگ بالی خان ولد سعادت خان ساکن رتی بن داخلی کامرہ فتح جنگ سے دوران انکشاف پسٹل 30 بور معہ 3 گولیاں ،تھانہ صدر حسن ابدال کی ٹیم نے ایک مشکوک شخص عمر علی ولد مسعود احمد قوم اعوان ساکن شاہیاں تحصیل حسن ابدال سے 2100 گرام چرس ،تھانہ باہتر کی ٹیم نے ایک مشکوک شخص خرم شہزاد ولد محمد اعتبار قوم اعوان ساکن امیر خان تحصیل فتح جنگ سے 30بور پسٹل معہ 2 ضرب روند برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا تھانہ صدراٹک کی ٹیم نے ملزم زعفران علی ولد جہانگیر علی سکنہ سروالہ سے دوران انکشاف پسٹل 30 بور معہ 5ضرب ر وند برآمد کر کے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :