چاغی کے نواحی علاقے میں تیز رفتار کار الٹنے سے ایک شخص جاں بحق،ایک زخمی ہوگیا

جمعہ 11 ستمبر 2020 16:15

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2020ء) چاغی کے نواحی علاقے میں تیز رفتار کار الٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق یہ حادثہ چارسر کے قریب آر سی ڈی شاہراہ پر پیش آیا جس میں جاں بحق شخص کی شناخت سردار حکیم محمدحسنی کے نام سے ہوئی۔

(جاری ہے)

لاش اور زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی کو طبی امداد دی گئی جبکہ ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔ اس سلسلے میں مزید تحقیقات مقامی لیویز فورس کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :