وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مقدار میں کمی ریکارڈ

جمعہ 11 ستمبر 2020 16:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2020ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مقدار میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ فضاء میں پولن کا تناسب بلند سطح پر رہا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے تحقیقی مرکز کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں پولن کی مقدار 294 سے کم ہو کر 216 فی مکعب میٹر ہو گئی ہے۔ اسلام آباد کے سیکٹر ایچ ایٹ میں جنگلی شہتوت سے پیدا ہونے والے پولن کی مقدار 132 فی مکعب میٹر رہی۔ اس کے علاوہ گھاس کے پولن کی مقدار 12 جبکہ فنجائی کی مختلف اقسام سے پیدا ہونے والے پولن کی مقدار 65 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :