سانحہ موٹر وے انتہائی افسوسناک اور شرمناک ہے ‘سلیم بریار

ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے تمام ادارے ایک پیج پر جمع ہوں،موقع پر سزائوں کا قانون لایا جائے

جمعہ 11 ستمبر 2020 16:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد سلیم بریار نے لاہور رنگ روڈ سے چند کلو میٹر دور موٹر وے پر خاتون کی عصمت دری کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سانحہ موٹروے کو انتہائی افسوسناک اور شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ موٹر وے انسانیت کی توہین ہے جنسی درندوں کو عبرت کا نشان بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے تمام انتظامی ادارے ایک پیج پر جمع ہوں اور مجرموں تک فوری رسائی کرکے انہیں قانون کی گرفت میں لاکر عبرت کا نشان بنادیا جائے اور واقعات کی جگہوں پر موقع پر سزائوں کا قانون لایا جائے تاکہ ایسے واقعات کا تدارک ہوسکے۔