بدوملہی ،نارووا ل لاہور نیو روڈجو جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،عوام کا سفر کرنا عذاب کا باعث بن گیا

جمعہ 11 ستمبر 2020 16:56

بدوملہی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2020ء) نارووا ل لاہور نیو روڈجو جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ،عوام کا سفر کرنا عذاب کا باعث بن گیا ۔ تفصیلات کے مطابق نارووال لاہور نیو روڈ جو کہ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ چکی ہے اور کئیمقامات پربڑے بڑے کھڈے پڑ گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے ٹریفک کا چلنا بڑا محال ہوچکا ہے۔ اورروڈ سنگل ہونے کی وجہ سے آئے روزٹریفک حادثات روح نما ہوتے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

جس میں درجنوں کی تعداد میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع بھی ہوچکا ہے۔ مگر اس روڈ کی تعمیر و مرمت کے لیے حکومت کی طرف سے کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔جس کے باعث علاقہ بھر کے عوام سراپا احتجا ج بن ہوئے ہیں۔ بدوملہی اور گرد و نواح کے سیاسی ، سماجی اور کاروباری حضرات کے علاوہ عوامی حلقوںنے وزیر اعلیٰ پنجاب ، صوبائی وزیر تعمیرات اور محکمہ تعمیرات کے اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک حادثات کو کنڑول کرنے کے لیے فی الفور نارووال لاہور نیو روڈ کو ڈبل کرتے ہوئے تعمیر و مرمت کا کام شروع کروائیں۔