ڈیرہ اسماعیل خان،35سالہ شخص کو کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

جمعہ 11 ستمبر 2020 16:59

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2020ء) تھانہ نواب شہید کی حدود شاہ حسن خیل پنیالہ میں 35سالہ گل اسلم ولد حضرت علی سکنہ کٹہ خیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

مقتول کے والد نے تھانہ نواب شہید میں رپورٹ درج کراتے ہوئے مذکورہ واقعہ کی دعویداری انعام اللہ پر کی ہے کہ اس نے امان اللہ، کلیم اللہ اور احمد خان سکنائے کٹہ خیل کی ایماء پر میرے بیٹے کو قتل کیا۔ مقتول کے والد کے مطابق ملزمان سے ان کا خواتین کا تنازعہ چلا آرہا ہے۔

متعلقہ عنوان :