صوابی ،پولیس نے ثقافتی ناچنے گانے کی رنجش پر قتل ہونیوالے نوجوان کے قاتل چھوٹے بھائی کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا

جمعہ 11 ستمبر 2020 16:59

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2020ء) صوابی پولیس نے ثقافتی ناچنے گانے کی رنجش پر قتل ہونے والے نوجوان کے قاتل چھوٹے بھائی کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ جمعرات کے روز صوابی کے شلخی بانڈہ میں چودہ سالہ محمد حماد نے اپنے بڑے بھائی انیس سالہ محمد سعد کو پستول سے فائرنگ کر کے اس وجہ سے قتل کر دیا کہ وہ پیشہ سے ایک ناچنے والاخواجہ سرا بن چکا تھا ۔

ان کے اس عمل پر مقتول کو رنجش تھا ۔

(جاری ہے)

صوابی پولیس نے مقتول کے چھوٹے بھائی کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ۔ ایس پی انوسٹی گیشن بنارس خان نے ڈی ایس پی نور الا مین خان ، ایس ایچ او فاروق خان اور تفتیشی آفیسر نمیر خان کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم محمد حماد کو آلہ قتل سمیت پولیس نے گرفتار کر لیا انہوں نے کہا کہ مقتول محمد سعد خواجہ سراء نہیں تھا جیسا کہ سوشل میڈیا پر انہیں خواجہ سرا ء ظاہر کیا گیا تھا وہ صرف ایک مرد رقاص تھا اور اسے اپنے ہی چھوٹے بھائی نے ان کے ساتھ جھگڑا کرنے کی وجہ سے قتل کیا ۔