Live Updates

فوکل پرسن یوتھ افیئزز صوبہ سندھ میر اوشاق علی شیخ نے نشئی افراد کے بحالی مرکز ’’نوے جوند ری ہیب سنٹر‘‘ کا دورہ

جمعہ 11 ستمبر 2020 17:02

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2020ء) فوکل پرسن یوتھ افیئزز صوبہ سندھ میر اوشاق علی شیخ نے نشئی افراد کے بحالی مرکز ’’نوے جوند ری ہیب سنٹر‘‘ کا دورہ کیا اور وہاں زیر علاج و زیر تربیت بچوں اور نوجوانوں سے ملاقات کرکے انکی ہر طرح حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر مرکز میں زیر تربیت بچوں اور نوجوانوں نے میر اوشاق علی شیخ سے انفرادی باتیں کیں۔

اور اپنا تعارف کرایا جبکہ ڈاکٹر رحیم حسن نیوٹریشن اینڈ ڈائٹیشن نے نشئی افراد کے بحالی مرکزکے حوالے سے انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔ دورہ کے موقع پر میر اوشاق علی شیخ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لئے ہم سب کو مشترکہ طور پر کردار اداکرنا ہوگا ۔-نوے جوند ری ہیب سنٹر کا کردار قابل تعریف ہے ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیر قیادت پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا عزم ہے کہ اپنی نوجوان نسل کو ہر قسم کے نشے سے چھٹکارا دلواتے ہوئے ایسے کلچر کو فروغ دیں گے جس کے باعث ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل ممکن بنائی جا سکے۔

اُنہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو تباہ نہیں ہونے دیں گے۔ ُانہوں نے کہا کہ نشہ ایک لعنت ہے دین اسلام میں نشہ سے بچنے کی بار بار تلقین کی گئی ہے، نشہ انسان کو ترقی کی بجائے تنزلی کی طرف لے کر جاتا ہے، ہمیں چاہیئے کہ اپنے بچوں کو اس لعنت سے بچانے کیلئے ان کی نگرانی کریں ۔اُنہوں نے کہا کہ نوجوان نسل اپنی تمام تر توجہ حصول علم پر مرکوز رکھیں اورنشہ سمیت دیگر برائیوں سے دور رہیں ۔

اُنہوں نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ معاشرے میں علاج کے بعد نشے سے چھٹکارا پانیوالے افراد سے نفرت نہ کی جائے اور انہیں بھرپور زندگی گزارنے میں مدد کی جائے تاکہ وہ دوبارہ اس سماجی برائی کی طرف مائل نہ ہوسکیں ۔اُنہوں نے کہا کہ وہ دردمند دل رکھنے والے انسان ہیں اور منشیات کے عادی سٹریٹ چلڈرن کی بحالی کے اس مرکز سے بے حد متاثر ہوئے ہیں۔

ُانہوں نے دیگر مخیر لوگوں سے بھی اس کارخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی اور امید ظاہر کی کہ دردمند شہری منشیات سے نجات کے اس بحالی مرکز کا خود دورہ کرکے یہاں داخل بچوں اور نوجوانوں کی ہر طرح دادگیری کریں گے۔ ُانہوں نے کہا کہ اس طرح کا مشکل اور صبر آزما کام اکیلے حکومت کے محدود وسائل میں قطعی ممکن نہیں اسلئے ہمدرد اور مخیر شہریوں کو یہ عظیم مشن جاری رکھنے کیلئے سامنے آنا ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات