سنتھیاڈی رچی کی سینٹررحمان ملک کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست (کل) سیشن کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

جمعہ 11 ستمبر 2020 18:36

سنتھیاڈی رچی کی سینٹررحمان ملک کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست (کل) ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2020ء) امریکی بلاگرسنتھیاڈی رچی کی سینٹررحمان ملک کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست (کل)ہفتہ کو سیشن کورٹ میں سماعت کے لیے مقررکردی گئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطائ ربانی سنتھیا ڈی رچی کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر تین ہفتے میں فیصلہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے، چیف جسٹس نی5اگست کا فیصلہ سنانے والے جج کے پاس کیس دوبارہ نہ بھیجنے کا حکم دیا تھا،عدالت نے سنتھیاڈی رچی کی رحمان ملک کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم کردیا تھا، سیشن کورٹ نے سنتھیا ڈی رچی کی اندراج مقدمہ کی درخواست پانچ اگست کو درخواست مسترد کردی تھی، ہائیکورٹ نے سیشن کورٹ کی5 اگست کے فیصلے کو اختیارات سے تجاوز قرار دیا تھا اورعدالت نے حکم دیا تھا کہ سنتھیا ڈی رچی کی مقدمہ اندراج کی درخواست زیر التوا تصور کی جائے۔