خیبر پختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ تربیتی کیمپ اختتام پزیر

صوبے میں ٹینس کی کافی ٹیلنٹ موجود ہے ،ان کی صلاحیتوں کونکھارنے کیلئے ٹینس ایسو سی ایشن بھرپور کوشش کررہی ہے، سلیم مروت

جمعہ 11 ستمبر 2020 23:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2020ء) خیبر پختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ تربیتی کیمپ احتتام پزیر،قومی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں سمیت 40 سے ذائد کھلاڑیوں نے ٹرینگ کیمپ میں شرکت کی،مہمان خصوصی صدر خیبر پختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن سلیم مروت نے کھلاڑیوں میں سرٹیفکٹس تقسیم کئے اس موقع پر ان کی ہمراہ ا چیئرمین ٹینس ایسوسی ایشن پروفیسر ڈاکٹر طاہر،جنرل سیکرٹری عمرآیاز،انٹرنیشنل ٹینس کوچ ثنااللہ،شہریار خان اور نعمان بھی موجود تھے،کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کے مابین مقابلے کئے گئے جس کے فائنل میں کاشان عمر نے شاکراللہ کو 10:4 کو شکست دے دی تاہم ان مقابلوں کے سیمی فائنل میں شاکراللہ نے حمزہ رمان کو 10:6 جبکہ کاشان عمر نے عزیر خان کو 10:7سے برتری حاصل کی تھی،ایک ماہ سے منعقدہ کیمپ میں بین الاقوامی کوچ ثنا اللہ،شہریار اور نعمان نے کھلاڑیوں کو ٹرینگ دی اور کھلاڑیوں کی بہترین نشونما کے لئے ٹیپس دیئے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلیم مروت،ڈاکٹر طاہر اور عمرآیاز نے کہا کہ 20 ستمبر سے خواتین کے لئے دوبارہ کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ خواتین کو برابری کی سطح پر نمائندگی کی مواقع مل سکے اور گراس روٹ سے خواتین کے بہترین کھلاڑی سامنے آسکے۔ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں ٹینس کی کافی ٹیلنٹ موجود ہے تاہم ان کی صلاحیتوں کونکھارنے کیلئے خیبر پختونخوا ٹینس ایسو سی ایشن بھرپور کوشش کررہی ہے۔

واضح رہے تربیتی کیمپ میں نیشنل اور انٹرنیشنل کھلاڑی جس میں کاشان عمر،عاقب عمر،ثاقب عمر،حامد اسرار،عزیر،حمزہ رمان،شہسوار،برکت اللہ اوراعجاز احمد سمیت دیگر شامل تھے حصہ لیا۔ اس کے علاوہ خواتین میں حریم فاطمہ،عروج فاطمہ،مریم،کلثوم،زینب،کشمالہ اور آمنہ نے بھی منعقدہ تربیتی کیمپ میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :