قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہہ رگ قرار دیا، شہریار آفریدی

جمعہ 11 ستمبر 2020 23:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2020ء) پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہہ رگ قرار دیا،اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کشمیر کو کس قدر اہم سمجھتے تھے،کشمیری آج بھی پاکستان کے ساتھ الحاق کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

قائداعظم محمد علی جناح کی برسی کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہی. قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا، کشمیر کمیٹی کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کیلئے کوشاں رہے گی۔

شہریار خان آفریدی نے کہا کہ دنیا کو بھی کشمیریوں کو ناجائز اور غاصبانہ بھارتی تسلط سے نجات دلانے میں مدد فراہم کرنا ہوگی، ہمیں مل کر کشمیر سے متعلق مودی کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانا ہوگا۔