ترک اداکارہ اسراء بلجیک کا ایک اور ڈرامہ ’رامو‘ ریلیز کیلئے تیار، بولڈ کردا ر ادا کریں گی

ہفتہ 12 ستمبر 2020 11:45

ترک اداکارہ اسراء بلجیک کا ایک اور ڈرامہ ’رامو‘ ریلیز کیلئے تیار، ..
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2020ء) اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا خوبصورت کردار نبھا کر دٴْنیا بھر میں مقبول ہونیوالی تٴْرک اداکارہ اسراء بلجیک نے اپنے نئے ڈراما ’رامو‘ کا پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں اسراء بلجیک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نئے ڈرامے’رامو‘ کے پوسٹر کی تصویر شیئر کی جس میں وہ ایک ’بولڈ اور ماڈرن خاتون‘ کا کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ اسراء نے ارطغرل غازی میں ایک معصوم اور صاف دل حلیمہ سلطان کا کردار نبھایا تھا جسے تٴْرکی سمیت دٴْنیا بھر میں خوب پذیرائی حاصل ہوئی۔

’رامو‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اسراء بلجیک نے اپنے ڈرامے کی نئی قسط نشر ہونے کی تاریخ اور دن سے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’18 ستمبر، جمعے کی شام۔‘ارطغرل غازی میں بہادر سپاہی اور ارطغرل کے قریبی دوست بامسی کا کردار ادا کرنے والے تٴْرک اداکار نورالدین سونمیر نے اسراء بلجیک کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی اسراء کی کامیابی کے لیے دٴْعا بھی کی۔نورالدین سونمیر کے دٴْعائیہ کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے اسراء بلجیک نے اٴْن کا شکریہ بھی ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :