شیرشاہ میں تحفظ ختم نبوتؐ کانفرنس کل ہوگی،تیاریاں مکمل

جے یوآئی ضلع غربی کے تحت کانفرنس سے علامہ راشدسومرو،قاضی احسان خطاب کریں گے

ہفتہ 12 ستمبر 2020 14:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2020ء) جمعیت علمائے اسلام ضلع غربی کے تحت آج(اتوار) 13ستمبرکی شام شیرشاہ عالمگیر روڈ پرمنعقدہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں،صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ راشد محمود سومرو اورمولاناقاضی احسان احمد خصوصی خطاب کریں گے، کانفرنس کی حتمی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا فخرالدین رازی، سیکرٹری اطلاعات حافظ حبیب الرحمن خاطر ،نیک امان اللہ مسعود، ڈاکٹر اکبرخان، محمد اسرارالدین، ناصر راجپوت، ذوالفقاربھائی، محمد عطا اللہ،قاری عبدالقدیم نے مجوزہ جلسہ گاہ عالمگیرروڈ شیرشاہ کادورہ کیا، تمام ترانتظامات کا جائزہ لیا اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا،کانفرنس کی سیکورٹی کیلئے ضلعی سالار قاری سعیدمہمند نے سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا،انصارالاسلام کے سالارو رضاکارتعینات ہوں گے،شیرشاہ کے ارکان، آئمہ مساجد، مہتمیمن مدارس کا مشترکہ اجلاس جامع مسجدعربیہ صدیقیہ شیرشاہ میں ضلعی سرپرست اعلی مولانا شیرین محمد کی صدارت میں منعقد ہوا،جس میں ضلعی امیر سابق پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی مولانا عمر صادق،جنرل سیکرٹری مولانا فخرالدین رازی، قاری نصیرالدین سواتی، مولاناعبدالقادربلوچ، حافظ محمدنعیم، حاجی محمودخلجی، حافظ حبیب الرحمن خاطر،نیک امان اللہ محسود، ڈاکٹر اکبرخان، محمد اسرارالدین، ناصر راجپوت، ذوالفقاربھائی، محمد عطا اللہ،قاری عبدالقدیم ،ثنا اللہ شنواری، مولانامعاویہ اوردیگر شریک ہوئے ،شرکا نے کانفرنس کی کامیابی کیلئے بھرپور محنت اور جدوجہد کرنے کی یقین دہانی کرائی،اجلاس تحفظ ختم نبوت کانفرنس کے انتظامات وتیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں دیگر پارٹیوں کے سینکڑوں عہدیدار اور کارکن جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان بھی کریں گے۔