رحیم یار خان میں آئل ٹینکر اور کار کے مابین تصادم، 4 افراد جاں بحق

ہفتہ 12 ستمبر 2020 14:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2020ء) رحیم یار خان میں ایم 5 موٹر وے پر آئل ٹینکر اور کار کے مابین تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ نجی نیوز چینل کے مطابق ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ ایم 5 موٹر وے پر آئل ٹینکر اور کار کی ٹکر سے 4 نامعلوم افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

امدادی ذرائع نے مزید بتایا کہ لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب آئل ٹینکر ڈرائیور نے دوسری گاڑی کو اور ٹیک کرنے کی کوشش کی لیکن تیز رفتاری کے باعث ٹینکر بے قابو ہو کر کار سے جا ٹکریا۔ جس سے آئل ٹینکر میں دھماکہ کے بعد آگ بھڑک اٹھی آگ کو بجھانے کے لئے فائر فائٹرز کو بھی طلب کیا گیا۔