سرگودہا،ضلعی اوورسیز پاکستانی کمیٹی نے 214درخواستوں میں سے 180کو حل کر لیا،22کیسز عدالتوں میں زیر سماعت

ہفتہ 12 ستمبر 2020 15:28

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2020ء) ضلعی اوورسیز پاکستانی کمیٹی نے 214موصولہ درخواستوں میں سے 180کو حل کر لیاجبکہ 22کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔زرائع کے مطابق بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے ازالہ کیلئے قائم ضلعی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین چوہدری اختر علی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں پورٹل پر موصولہ 25کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس ضمن میں متعلقہ اداروں سے باز پرس کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بتایا گیا کہ ضلعی اوورسیز پاکستانی کمیٹی کو اب تک 214موصولہ درخواستوں میں سے 180کو حل کر لیا گیا۔ جبکہ 22کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں اور دیگر مختلف محکموں میں زیر غور ہیں۔ چیئرمین چوہدری اختر علی نے سرکاری محکموں کو زیر غور کیسز کو جلد نمٹانے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں۔ ملک ایسے سفیروں کے اہل خانہ کو یہاں پر کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ بغیر کسی خوف کے کمیٹی کو اپنے مسائل سے آگاہ کریں ان کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :