ہارون آباد،تھانہ ڈاہرانوالہ پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی،متعدد منشیات فروش گرفتار،چرس اور شراب برآمد

ہفتہ 12 ستمبر 2020 15:28

ہارون آباد،تھانہ ڈاہرانوالہ پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی،متعدد ..
ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2020ء) تھانہ ڈاہرانوالہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی،متعدد منشیات فروش گرفتار،چرس اور شراب برآمد کرلی۔تفصیلا ت کے مطا بق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ایس ایچ اوتھانہ ڈاہرانوالہ افضل بابر کی سربراہی میں سب انسپکٹر محمد حسام اکرم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چک نمبر169مراد سے ملزم محمد عباس کو گرفتار کرکے شراب 35لیٹر اور چک نمبر 177مراد سے ملزم ندیم اقبال کو گرفتار کرکے شراب 30لیٹر برآمد کرلی۔

محمد ریاض ASIنے پولیس ٹیم کے ہمراہ چک نمبر 174مراد میں کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد شہزاد کو گرفتار کرکے چرس235گرام برآمد کی جبکہ شراب کشید کرنے میں مصروف ملزم محمد عثمان عرف جبرو کو گرفتار کرکے موقع سے شراب 30لیٹر معہ آلات کشید چالو بھٹی برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

اسی طرح محمد طاہر ASIنے پولیس ٹیم کے ہمراہ چک نمبر 175مراد سے ملزم محمد طاہر کو گرفتار کرکے شراب 25لیٹر برآمد کی جبکہ چک نمبر 177مراد سے ملزم اللہ رکھا کو گرفتار کرکے شراب 28لیٹر برآمد کرلی۔

ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندارج کرکے تفتیش کا عمل جاری ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے کہا کہ منشیات کی شکل میں زہر بیچنے والے منشیات فروش ملک و قوم کے دشمن ہیں جو ہماری نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہ کررہے ہیں۔منشیات کا عادی شخص پورے خاندان کی تباہی کا باعث بنتا ہے۔ضلعی پولیس نے ضلع بہاولنگر منشیات سے پاک کرنے کا عزم کررکھا ہے۔عوام کو بھی چاہیے کہ وہ منشیات فروشوں سے متعلق اطلاع دیکر پولیس کا ساتھ دیں۔