ہارون آباد، پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کیخلاف کامیاب کاروائی،تین ملزمان گرفتار،اسلحہ ناجائز برآمد

ہفتہ 12 ستمبر 2020 15:32

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2020ء) تھانہ صدر ہارون آباد پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کامیاب کاروائی،تین ملزمان گرفتار،اسلحہ ناجائز برآمدکرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر ہارون آباد بشیر احمد کی سربراہی میں سب انسپکٹر ناظم علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چک نمبر86/5Rسے تین ملزمان اختر،حسنین شبیر اور عثمان کو گرفتارکرلیا۔

ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز تین عدد پسٹل 30بور معہ روندز برآمد ہوئے۔ملزمان کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت الگ الگ مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ نے کہا کہ جرائم پر قابوپانے کے لیے غیر قانونی اسلحہ کی روک تھام بہت ضروری ہے۔ضلعی پولیس غیر قانونی اسلحہ کے روک تھام کے لیے اپنی کاروائی جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :