ڈی پی او سیالکوٹ نے شیشہ پینے کے الزام میں ٹریفک محرر ،کانسٹیبل کو معطل کر دیا

ہفتہ 12 ستمبر 2020 15:32

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سیالکوٹ مستنصر فیروز اعوان نے شیشہ پینے کے الزام میں ٹریفک محرر اور ایک کانسٹیبل کو معطل کر دیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر عبدالرزاق جو کہ دفتر ٹریفک میں محرر تھا وہ اور ایک کانسٹیبل حمزہ ٹریفک محرر کے دفتر میں بیٹھ کر حقہ میں شیشہ جو کہ منشیات کی ایک قسم ہے وہ ڈال کر پی رہے تھے کہ ان کے دفتر میں لگے ہوئے کیمرہ میں وڈیو بن گئی جو کہ وائرل ہو گئی جس کا ڈی پی او نے سخت نوٹس لیا۔

ڈی پی او نے مزکورہ پولیس اہلکاروں کو طلب کر کے ان سے وضاحت مانگی لیکن دونوں ڈی پی او کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے اور نہ مطمئن کر سکے۔ڈی پی او نے کارروائی مکمل کر کے دونوں اہلکاروں کو معطل کر کے ان پر فرد جرم کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :