سرگودھا ،تھانہ جھال چکیاں میں بیلف کا چھاپہ ،ریکارڈ قبضہ میں لے لیا

ہفتہ 12 ستمبر 2020 15:32

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2020ء) سرگودھا کے تھانہ جھال چکیاں میں بیلف نے چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضہ میں لیا جس کی رپورٹ پر عدالت نے زیر حراست کو ڑندہ یا مردہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کے چک 58شمالی کی خاتون رضیہ بی بی نے ایڈیشنل سیشن جج خالد وزیر کی عدالت میں درخواست دائر کی کہ تھانہ جھال چکیاں پولیس نے دس ستمبر کو چھاپہ مار کر اس کے شوہر محمد ممتاز کو اغواء کر لیا اور حبس بجا میں رکھ کر شدید کرتے ہوئے غائب کر رکھا ہے جس کی جان کو خطرہ ہے جس پر عدالت نے بیلف مقرر کیا عدالت کے حکم پر بیلف اسمائیل نے تھانہ جھال چکیاں میں چھاپہ مار تو ایایس آئی طاہر محمود بھاگ جانے میں کامیاب رہا جس پر بیلف نے ریکارڈ قبضہ میں لیکر عدالت کو رپورٹ کی جس پر عدالت نے مزکورہ شخص کو زندہ یا مردہ پیش کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

متعلقہ عنوان :