موٹر وے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کے معاملے پر ازخود نوٹس لینے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

ہفتہ 12 ستمبر 2020 15:40

موٹر وے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کے معاملے پر ازخود نوٹس لینے کیلئے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2020ء) موٹر وے پر پولیس تھانہ گجر پورہ میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کے معاملے پر ازخود نوٹس لینے کے لئے سپریم کورٹ ہیومن رائٹس سیل میں درخواست دائر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

درخواست سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدری کی جماعت جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے ہیومن رائٹس سیل کے صدر رانا نعمان اور مدثر چوہدری کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ واقعہ انتہائی سنگین اور پولیس کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے، سپریم کورٹ آف پاکستان خاتون سے زیادتی کا ازخود نوٹس لے اور سی سی پی او لاہور کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل انکوائری کرنے کا حکم دیا جائے۔